اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: نماز جمعہ مسجدوں میں با جماعت ادا کی گئی - کرناٹک نیوز

ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں لاک ڈون ختم ہونے کے بعد مسجدوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت ملنے کے بعد دوسرا جمعہ با جماعت ادا کیا گیا۔

نماز جمعہ مسجدوں میں با جماعت ادا کی گئی
نماز جمعہ مسجدوں میں با جماعت ادا کی گئی

By

Published : Jun 19, 2020, 10:45 PM IST

مسجد عرفات میں نماز کے دوران سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا گیا۔ یہاں کے مسجد کمیٹی کے جانب سرکاری ہدایات کے تحت نماز جمعہ ادا کی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران مسجد میں آنے والے افراد پوری طرح سے ماسک اور سیناٹائزر کا استعمال کر رہے تھے۔ اس موقع پر عرفات مسجد کے امام صاحب نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ مسجد کورونا وائرس سے پچنے کے لئے پوری طرح مسجد کمیٹی کی جانب سے انتظامات کئے گئے ہیں۔

وضو خانہ سے لیکر نماز ادا کر نے کے لئے سماجی فاصلہ کا پوری طرح خاص خیال رکھتے ہو ئے دوسرا جمعہ بھی ادا کیا گیا۔

مسجد عرفات

جمعہ میں عوام کا ہجوم زیادہ جمع نا ہو اس کا خیال رکھتے ہوئے دو جماعت کر کے نماز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اسی طرح گلبرگہ شہر کے تمام مسجد کمیٹوں کے جانب سے مسجدوں میں سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے آج نماز جمعہ ادا کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details