اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ  کی پہل

کرناٹک کے بنگلور شہر کا قدیم ادارہ جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ جس کا قیام تقریباً 130 سال قبل حضرت قدوسؒ نے کیا تھام مختلف سماجی خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔

لاک ڈاؤن ختم ہونے تک غریب و ضروت مندوں کی امداد کا فیصلہ
لاک ڈاؤن ختم ہونے تک غریب و ضروت مندوں کی امداد کا فیصلہ

By

Published : Apr 14, 2020, 2:51 PM IST

جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بد حال و پریشان غریب مزدور طبقات کی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاک ڈاؤن ختم ہونے تک غریب و ضروت مندوں کی امداد کا فیصلہ

اس سلسلے میں ٹرسٹ کے ذمہ داران نے حالیہ دنوں میں ایک ہزار سے زائد ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم کی اور ایک منصوبہ کے تحت آنے والے دنوں میں ادارے کی جانب سے 10 لاکھ روپے کی مالیت کا راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ لاک ڈاؤن کی توسیع سے غریب و مزدور طبقہ بھوکمری کا شکار نہ ہوں۔

راشن کٹس کے علاوہ ٹرسٹ کی جانب سے پی. پی. ای۔ کٹس بھی ان اسپتالوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں جہاں کورونا وائرس کے متاثرین زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details