کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کے صدر آندودھر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کنڑا روزنامہ کے صحافی کی کورونا کی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی ۔
کورونا سے مرنے والے صحافی کے گھر والوں کو 5 لاکھ روپے کی مدد
یادگیر ضلع کہ کاکیرہ دیہات کےصحافی وینکٹیش جن کا کورونا سے انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے افراد خاندان کو ریاست کے وزیر اعلی نے 5 لاکھ روپے منظور کیے ہیں۔
کورونا کے سبب مرنے والے صحافی کے افراد خاندان کولاکھ روپے منظور
ہم نے ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیوانند کی قیادت میں ریاست کے وزیراعلیٰ سے مل کر کورونا کی وجہ سے انتقال کر جانے والے صحافی وینکٹیش کے افراد خاندان کے لیے مدد کی نمائندگی کی گئی تھی۔
جس پر وزیر اعلی کرناٹک یادگیر ضلع کے صحافی کے افراد خاندان کے لیے فوری طور پر پانچ لاکھ پر منظور کیے ہیں۔ آندودھر نے کرناٹک یونین ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیوانند اور ریاستی چیف منسٹر سے پانچ لاکھ روپے منظور کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔