اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں یوم صحافت تقریب - Karnataka Union of Working Journalists Association

شہر یادگیر کے سری رکشا آرٹس اینڈ کامرس ڈگری کالج میں یک روزہ یوم صحافت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یادگیر میں یوم صحافت تقریب
یادگیر میں یوم صحافت تقریب

By

Published : Jul 2, 2020, 11:35 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں ایک روزہ یوم صحافت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا آغاز سینئر صحافی دیش پانڈے کے ہاتھوں پودے کو پانی دے کر اجلاس کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر سری رکشا ڈگری کالج کے صدر کرشنا مورتی نے کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یادگیر کے صدر جگدیش کو تہنیت پیش کی۔

یادگیر میں یوم صحافت تقریب

کرشنا مورتی نے کہا کہ 'ہر صحافی کی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے اس کو پورا کرنا اس صحافی کا اولین فریضہ ہوتا ہے۔

کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یادگیر کے صدر نے کہا کہ 'صحافیوں کے مسائل کو لے کر بہت جلد ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا اور مستحق صحافیوں کو حکومت کی جانب سے جو سہولیات ملنی چاہیے اس کے لیے کوشش کی جائے گی۔

یادگیر میں یوم صحافت تقریب

کرناٹکا یونین ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یادگیر کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہوکر ہلاک ہونے والے ضلع کے دو صحافیوں کو امداد دینے کاا علان کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی ملو اور یادگیر ٹائمز کے ایڈیٹر وجے نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ضلع کے دو صحافیوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر کرناٹکا یونین ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کے علاوہ ضلع کہ مختلف زبانوں کے صحافیوں نے پروگرام میں حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details