گلبرگہ: الحاج مجیب علی خان معروف فوٹو جرنلسٹ روزنامہ انقلاب دکن گلبرگہ کو یوم صحافت کے موقع پر صحافتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن گلبرگہ ضلع کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے آڈیٹوریم میں یوم صحافت منایا گیا۔ اس موقع پر گلبرگہ ضلع کے 20 صحافیوں کو تہنیت اور صحافتی ایوارڈس کی پیشکشی کے ذریعہ ان کی صحافتی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ جن میں الحاج محمد مجیب علی خان صحافتی اعزاز حاصل کرنے والے واحد اردو صحافی ہیں۔ الحاج محمد مجیب علی خان کو ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ریاستی وزیر میڈیکل ایجوکیشن نے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر الم پربھو پاٹل رکن اسمبلی گلبرگہ جنوب اور بابو راؤ یڈرامی ضلع صدر کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن موجود تھے۔
Journalism Award to Mujeeb Ali اردو صحافی مجیب علی خان کو صحافتی ایوارڈ
اردو کی خدمات کرنے پر گلبرگہ کے مشہور اردو صحافی مجیب علی خان کو صحافتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن گلبرگہ ضلع کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے آڈیٹوریم میں انہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ Journalism Award to Mujeeb Ali Khan
سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے الحاج محمد مجیب علی خان کو صحافتی ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے الحاج محمد مجیب علی خان کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہایت فعال فوٹو جرنلسٹ ہیں اور انہوں نے کئی موقعوں پر اپنی منفرد فوٹو گرافی اور فیچرس کے ذریعہ اپنی ایک علیحدہ پہچان بنائی اور جستجو و فنی جدت پسندی کی وجہ سے بہت کم عرصہ میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ خوش مزاجی اور ملنساری کی وجہ سے وہ تمام طبقات و حلقوں میں بےحد مقبول ہیں۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ الحاج محمد مجیب علی خان فوٹو جرنلسٹ ہونے کے علاوہ نامہ نگار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مجیب علی خان اخباری کانفرنسوں میں چبھتے ہوئے سوالات کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ سماجی کارکن فزیکل فٹنس ٹیچر ہیں۔ نادر اور یادگار اشیاء جمع کرنے کے شوقین بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موصوف نے اپنے گھر میں منی میوزیم بنایا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ الحاج محمد مجیب علی خان شجر کاری میں بھی غیر معمولی دلچسپی رکھتے ہیں۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا ہے کہ اردو کے اداروں تنظیموں کی جانب سے ہی نہیں خود اردو اخبارات کی جانب سے بھی اردو صحافیوں کی خاطر خواہ پذیرائی اور عزت افزائی نہیں کی جاتی۔ المیہ ہے کہ بےشمار شخصیات کی تہنیت اور انہیں اعزازات دیے جانے کی رپورٹس اور فوٹوز آئے دن اردو اخبارات میں شائع کرنے والے اردو صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹ کو تہنیت و اعزاز دینے پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ اردو صحافیوں و فوٹو جرنلسٹ کو بھی تہنیت و اعزاز پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کی بھرپور پذیرائی کرنے پر زور دیا۔