اردو

urdu

ETV Bharat / state

دستور کے تحفظ کے لیے مسلمان قربانی دینے کو تیار

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ وہ چند دنوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عدالت عظمیٰ میں 2 پیٹیشن دائر کریں گے اور دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر بنگلور میں بھی 24 گھنٹے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کریں گے۔

دستور کے تحفظ کے لیے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار
دستور کے تحفظ کے لیے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار

By

Published : Jan 17, 2020, 10:35 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی زوردارمخالفت کی۔

دستور کے تحفظ کے لیے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ یہ متنازع قوانین صرف مسلم مخالف نہیں بلکہ تمام مذاہب کے باشندوں کے لیے نقصاندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ان قوانین کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج جاری ہے اور تقریباً سبھی ریاستوں میں عوام اس کے خلاف سڑکوں پر ہے۔

دستور کے تحفظ کے لیے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ وہ چند دنوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عدالت عظمیٰ میں 2 پیٹیشن دائر کریں گے اور دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر بنگلور میں بھی 24 گھنٹے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کریں گے۔

دستور کے تحفظ کے لیے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار

اس موقع پر دانشوران و علماء کرام نے بتایا کہ 'شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک تحریک شروع کی گئی ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ان متنازع قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا اور ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس تحریک کی کامیابی کے لیے مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details