بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر ایک پسماندہ ضلع ہے، یہاں کے کئی مسائل ہیں۔ جیسے تعلیم، صحت اور بے روزگاری اہم مسئلہ ہے۔ اس سے یہاں کی عوام فکر میں شب وروز مبتلا رہتی ہے۔ جہاں تک بےروزگاری کی بات ہے یہاں کا نوجوان پڑوسی ریاست مہاراشٹرا اور تلنگانہ میں روزگار کے موقع تلاش کرنے کے لیے ہجرت کرتے ہیں۔ بیدر شہر کے نوجوانوں میں سب سے اہم مسئلہ روزگاری کا ہے۔ سماجی کارکن اور کانگریس کے رہنما عبدالمنان سیٹھ فاؤنڈیشن کی جانب سے 4 تاریخ کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک شہر کے شاہین نگر میں روزگار میلے کا انعقاد کیا ہے۔ Job Fair Will Conduct In Bidar In Karnataka
عبدالمنان سیٹھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 4 جنوری 2023 بیدر شہرکے شاہین نگر میں ایک روزگار میلے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس کتاب میلے میں تقریبا 100 کمپنیاں بشمول ریلائنس یریٹیل لمیٹڈ، ٹاٹا میکرو پولو لمیٹڈ، ٹویوٹا (کرلوسکر)، الیکٹرک موبلٹی سروسز، اپولو فارمیسی لمیٹڈ، اے سی سی سیمنٹ، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی بینک، ٹاٹا کیپٹل فائنانس لمیٹڈ، اور دیگر کئی کمپنیوں کے اہم ذمہ داران اس میلہ میں شرکت کریں گی۔