بنگلور: جنتا دل سیکولر ( جے ڈی ایس ) پارٹی کی جانب سے کمپے گوڈا کی یوم پیدائش منائی گئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی اور سابق مرکزی وزیر و جے ڈی ایس کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمامی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور جے ڈی ایس کا یہ اجلاس ہبال اسمبلی حلقے سے ڈاکٹر سید محید الطاف کو امیدوار کے طور پر اعلان کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ JDS Will Defeat BJP's Hate Politics
JDS Will Defeat BJP: بی جے پی کی نفرت بھری سیاست کو جے ڈی ایس شکست دے گی، سی ایم ابراہیم - بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو شکست دے گی جے ڈی ایس
سابق مرکزی وزیر و جے ڈی ایس کرناٹک کے صدر سی ایم ابراہیم نے کہا ہے کہ جے ڈی ایس کا اہم مقصد ریاست میں بی جے پی کی جانب سے چلائے جارہے نفرتی ایجنڈے کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرتی طاقتوں کو کرناٹک کی عوام اچھی طرح سمجھ چکی ہے۔ JDS Will Defeat BJP's Hate Politics
15675475