اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو حل کرے:جے ڈی ایس - رہنما اسد الدین نے میڈیا

JDS Leader Reaction On Congress جنتادل سیکولر پارٹی کے لیڈر اسد الدین نے کہاکہ ریاست میں اب کانگریس کی حکومت ہے۔اقلیتی طبقے کے مسائل حل کرنے میں اب کیا دشواری ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو حل کرے

ریاستی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو حل کرے:جے دی ایس
ریاستی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو حل کرے:جے دی ایس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 11:31 AM IST

ریاستی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو حل کرے:جے دی ایس

بیدر: ریاست کرناٹک میں جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما اسد الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 10 سال قبل کانگرس حکومت میں مولانا ابوالکلام آزاد سیٹلائٹ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن برسوں گزر جانے کے باوجود آج تک اس پر کام شروع نہیں ہوسکا۔

جے ڈی ایس کے رہنما نے کہاکہ اس مولانا ابو الکلام آزاد سیٹلائٹ کیمپس سے طلبا و طالبات کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔ساتھ ہی لوگوں کو روزگار سے جڑنے کے مواقع بھی ملتے ہیں ۔بیدر میں تعلیمی ترقی بھی ہوگی خصوصا اقلیتوں میں مسلمانوں میں اس سیٹلائٹ کیمپس سے تعلیمی مقاصد کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اسد الدین نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ انتخابات میں بالخصوص اقلیتی ووٹرز نے کانگرس کے حق میں ووٹ دے کر انہیں نمایاں کامیابی دلائی ہے۔ اب یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سعید الحسن قادری سے خصوصی گفتگو

اسد الدین نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹو بی ریزرویشن جس کو جنتا دل سیکولر پارٹی نے چار فیصد ریزرویشن کے تحت اقلیتوں کو تحفظات دینے کا نمایاں کام انجام دیا تھا ۔لیکن ریاست میں اس وقت حکومت نے اس پر روک لگائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد چار فیصد تحفظات اور حجاب جیسے حساس معاملے کو حل کرکے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details