سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے بتایا کہ ایچ ڈی دیوے گوڑہ کو راجیہ سبھا انتخابات میں حصہ لینے کےلیے پارٹی میں متفقہ رائے پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام ارکان اسمبلی کی متفقہ رائے بھی یہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ارکان کا خیال ہے کہ اگر دیوے گوڑہ مقابلہ کرتے ہیں تو کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے ایک نشست چھوڑا جاسکتا ہے۔