اطلاعات کے مطابق بیدادی کے رکن اسمبلی سیشاپا کی جانب سے منعقد کی گئی سالگرہ پارٹی میں سینکڑوں گاؤں والوں اور خیرخواہوں نے شرکت کی تھی اور اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پارٹی میں کچھ مہمان میسور اور بنگلور سے بھی آئے تھے۔
مگاڈی کی رکن اسمبلی منجوناتھ جنہوں نے حال ہی میں اپنے ملازم کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو کورنٹائن کرلیا جبکہ وہ بھی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھا۔
تقریب میں بیشتر لوگوں کو کوویڈ کے ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا جیسے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ کی برقراری۔ اگرچہ کہ بہت سے لوگوں کے چہرہ پر ماسک تھا لیکن اسے صحیح طرح سے نہیں لگایا گیا تھا۔