اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں جشن مولائے روم کا اہتمام، مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت - مولانا جلال الدین رومی

Jashne Mola Rome Held In Gulbarga: ضلع گلبرگہ میں جشن مولائے روم کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے رہنماوں نے شرکت کی ۔مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کر کے قومی ایکجہتی گنگا جمنا تہذیب کی مثال پیش کی اور ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

جشن مولائے روم کے موقع پر گنگا جمنا تہذیب کی مثال پیش کی گئی
جشن مولائے روم کے موقع پر گنگا جمنا تہذیب کی مثال پیش کی گئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 2:23 PM IST

جشن مولائے روم کے موقع پر گنگا جمنا تہذیب کی مثال پیش کی گئی

گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر حضرت مولانا جلال الدین رومی کے 773 ویں عرس شریف کے موقعے پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ خانوادہ صدیقی قضات ٹرسٹ کی جانب سے انجمن ترقی اردو ہال میں عظیم الشان جشن مولائے روم منایا گیا۔ اس موقعے پر مولانا روم‌ اور احترام انسانیت مضمون پر خصوصی لکچر اور سماجی ملی مذہبی سیاسی خدمات انجام دینے والے شخصیات کے لئے مولانا روم ایوارڈ جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

زیر سرپرستی ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن نے فرمائی۔صدارت کے فرائض ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ نے انجام دئے۔مہمان‌مقریر پروفیسر سید شاہ یوسف حسینی برادر اصغر سجادہ نشیں گوگی شریف مولانا روم اور احترام انسانیت عنوان پر روشنی ڈالی۔

،زیر حمایت سید شاہ ید اللہ حسینی المعروف نظام بابا جانشین سجادہ نشین روضہ منورہ خرد گلبرگہ نے فرمائی افتتاحی خطاب اور نظامت کے فرائض مولانا حافظ وقاری شاہ محمد فخرالدین نا نیال خطیب وامام مسجد شیخ روضہ نے انجام دی۔اس موقع پر ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج با با سجادہ نشین روضہ شیخ نے کہا کے مولانا روم علیہ الرحمہ اپنے عہد کے صاحب حال صوفی شاعر اور بلند پایہ فقیہ تھے۔ ان کی مثنوی معنوی روحانی اسرار و رموز سے بھری ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دستاویزی فلم ہدایتکار جان کینیڈی نے مودی حکومت کی ناکامیوں پر شدید تنقید کی

اُنھوں نے کہا کہ مولانا روم نے لطائف ستہ کی حقیقت سے ملت اسلامیہ کو روشناس کردیا ۔ سراج بابا نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مولانا روم کا علمی رعب پورے عالم اسلام پر چھایا ہوا تھا وقت کے اکابر علما و صوفیہ نے آپ سے اکتساب فیض فرمایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details