اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں جنتادل سیکولر پارٹی کا کنونشن

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے سیڈم تعلقہ میں جنتادل سیکولر پارٹی کا کنونشن اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی کمارسوامی کی موجود گی میں معروف تاجر بلراج گتہ دار اور سیڈم تعلقہ بلدیہ چیئرمین قائد اقبال خان اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جنتادل سیکولر میں شامل ہوئے۔

jantadal secular party convention in gulbarga
گلبرگہ میں جنتادل سیکولر پارٹی کا کنونشن

By

Published : Feb 25, 2021, 10:49 PM IST

اس موقع پر سابق وزیر اعلی کمارسوامی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے اس علاقے کو حیدرآباد، کرناٹک کا نام تبدیل کر کے کلیان کا نام دیا تھا، مگر اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ریاست کرناٹک کی ایک مقامی پارٹی ہے۔ جنتادل سیکولر نے ریاست کرناٹک کے کسانوں، مزدور کے لئے کئی خدمات انجام دئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ میں جنتادل سیکولر کے تئیں سوچ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جس کی ایک مثال یہاں پر نوجوان کا ہجوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے۔ اپنے دورے حکومت میں جنتادل نے ہر طبقے کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کرناٹک جنتادل سیکولر پارٹی کی حکومت بنے گی تو ریاست میں غریب عوام کے لئے مفت علاج،اور ایل کے جی سے بارہویں جماعت تک مفت تعلم اور غریبوں کے مفت مکان کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

بچوں کے وزن میں کمی ایک عام شکایت

اس موقع پر آنے والے اسمبلی انتخابات میں سیڈم تعلقہ سے امیدوار بلراج گتہ کا نام بھی انھوں نے خود اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details