بیدر: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی ہے۔حکمراں جماعت بی جے پی کے اور اپوزیشن پارٹیاں ووٹرز کی ےوجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان جنتادل سیکولر کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم اپنے دو روزہ دورے پر بیدر ضلع پہنچے ۔ سی ایم ابراہیم اپنے دو روزہ دورے کے دوران بیدر ضلع کے تعلقہ چٹگپہ تعلقہ کا دورہ کریں گے۔پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کی قیادت کریں گے۔
جنتادل سیکولر کے ریاستی نائب صدر قاضی سید شان الحق بخاری نے سی ایم ابراہیم کے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم 17مارچ کو بیدر ضلع کے تعلقہ چٹگپہ کے دورے پہنچے۔ سیاسی رہنما سی ایم ابراہیم کی قیادت میں شام 6 بجے شیواجی چوک سے گاندھی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم، بیدر جنوب رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور، رامیش پاٹل ضلع صدر جنتادل سیکولر کے علاوہ دوسرے اہم ذمہ داران اس جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔