اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election جنتادل سیکولر نے 93 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کردی - ضلع بیدر کے چار اسمبلی حلقوں

2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے علاقائی پارٹی جنتادل سیکولر نے 93 امیدواروں کے ناموں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے۔ ان میں سے ضلع بیدر کے چار اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے نام کو پہلی فہرست میں شامل کیا گیا ہےKarnataka Assembly Election

جنتادل سیکولر نے 93 امیدواروں کے نام پہلی فہرست میں جاری کیا
جنتادل سیکولر نے 93 امیدواروں کے نام پہلی فہرست میں جاری کیا

By

Published : Dec 27, 2022, 2:46 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور جاری ہے۔ اسی درمیان علاقائی پارٹی جنتادل سیکولر نے 93 امیدواروں کا نام پہلی فہرست میں جاری کیا ہے۔ Janata Dal Secular Releases First Candidates List For Upcoming Assembly Elections 2023 In kKarnataka

جنتادل سیکولر کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بیدر جنوب سے بنڈپا قاسم پور، بیدر شمال سے رمیش پاٹیل، بسواکلیان سے یثرب علی،ہمناآباد سے محمد فیض شامل ہیں۔

جنتادل سیکولر نے 93 امیدواروں کے نام پہلی فہرست میں جاری کیا

جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی ترجمان اسد الدین نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پارٹی نے پہلی فہرست میں جن 93 امیدواروں کے نام جاری کی ہے ان میں چار مسلم امیدوارں کے نام شامل ہیں۔ جس میں ضلع بیدر کے دو مسلم امیدوارو ہیں۔224 اسمبلی حلقوں میں پارٹی اپنے امیدواروں کو اتار رہی ہے۔ مسلم اکثریت آبادی والے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دے گی ۔

جنتادل سیکولر پارٹی مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے سوال پر اسد الدین نے کہا کہ یہ بات ابھی سے نہیں کہی جاسکتی کہ پارٹی کتنے مسلم امیدوارں کو ٹکٹ دے گی لیکن جن اسمبلی حلقوں میں مسلم اکثریت ہوگئی اور مسلم لیڈروں کے جیتنے کا امکان ہے ایسے علاقوں کی نشاندہی کر کے وہاں پر مسلمانوں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

سینئر لیڈر سی ایم ابراہیم کا کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر جنتادل سیکولر میں شمولیت کرنے سے مسلم ووٹ کیا جنتادل سیکولر پارٹی کو ملیں گے اس پر انہوں نے کہا کہ جنتادل سکولر پارٹی نے ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے ۔چار فیصد ریزرویشن،حجاب،حلال جیسے مسائل پر کھل کر بات کرتی رہی ہے ۔ مسلم سماج ایک باشعور کمیونٹی ہے.

مزید پڑھیں:Karnataka Assembly Election 2023 بی جے پی کانگریس پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، فاطمہ صادق جویریہ

انہوں نے کہاکہ ریاست کرناٹک کے مسلمان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ریاست کرناٹک میں ان کے مسائل پر کس پارٹی اور پارٹی کے ذمہ داران نے ان کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے اور شرپسند عناصر کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ یہ سب جانتے ہیں جہاں تک سی ایم ابراہیم صاحب کی پارٹی میں آنے کی بات ہے یقینا وہ ایک سینئر لیڈر ہیں جن کا پچاس سالہ سیاسی تجربہ ہے۔ اس سے یقینا ہماری پارٹی کو حمایت ملے گی۔ہماری پارٹی اقلیتوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئی۔Janata Dal Secular Releases First Candidates List For Upcoming Assembly Elections 2023 In kKarnataka

ABOUT THE AUTHOR

...view details