اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Politics جنتادل سیکولر پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ رہی، بنڈپا قاسم پور

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست فاش ہوئی جب کہ جے ڈی (ایس) کو ریاست میں حکومت سازی میں کنگ میکر بننے کی امید تھی تاہم جے ڈی ایس کی امیدوں پر بھی پانی پھرگیا۔ Karnataka Politics

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 8, 2023, 2:17 PM IST

بیدر: بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے قاسم پور گاؤں میں سابق ریاستی وزیر کی رہائش گاہ پر جے ڈی (ای) کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں سابق وزیر اور جے ڈی (ایس) پارٹی کے سینئر لیڈر بنڈپا قاسم پور نے کہا کہ ہم سب کو دیوے گوڑا جی کی رہنمائی پر عمل کرنا ہوگا۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے قاسم پور گاؤں میں اپنی رہائش گاہ پر جے ڈی (ایس) پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "یہ مت سوچیں کہ سیاست ختم ہو گئی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اب ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے، ہم لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں، سیاست الٹ پلٹ کرتی رہتی ہے، آئیے ہم سب مل کر عوام کے لیے کام کریں، ہم سیاسی خاندان نہیں ہیں، یہ ایک ایسا خاندان ہے جو ہمارے والد کے زمانے سے اب تک ہم عوامی فلاحی کام کررہا ہے، اس بار مجھے الیکشن لڑنے اور ایم ایل اے بننے کی کوئی خواہش نہیں تھی، عوام کی محبت اور اعتماد کی وجہ سے سیاست میں آیا ہوں، عوام کی بھلائی کی نیت سے سیاست میں ہوں۔

مزید پڑھیں: کرناٹک اسمبلی انتخابات سے ملک کی سیاست میں نیا بدلاؤ آئے گا: سلمان خورشید

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہار اور جیت دونوں دیکھی ہیں، سیاست دریا کی طرح بہتی ہے، مجھے اپنے پانچ انتخابات کے مقابلے اس الیکشن میں زیادہ حمایت ملی، لیکن میں ہار گیا۔ بیدر جنوب کے سابق رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور نے مزید کہا کہ اب الیکشن ختم ہو چکا ہے جب میں اقتدار میں نہیں تھا تب بھی عوام کی خدمت کی ہے۔ میں نے اقتدار میں رہتے ہوئے بھی لوگوں کے لیے کام کیا ہے۔ لیکن کبھی پارٹی نہیں بدلی۔

سابق وزیر بنڈپا قاسم پور نے کہا کہ اس سے قبل جب وہ ہارے تھے تب بھی انہوں نے تعلقہ پنچایت، ضلع پنچایت اور میونسپل پارٹی کے انتخابات میں پارٹی کو اقتدار میں لانے کا کام کیا ہے اور اب بھی کرتے رہیں گے۔ آئیے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہو جائیں، تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت کے انتخابات چند مہینوں میں ہوں گے۔ جے ڈی ایس پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پارٹی کو نچلی سطح سے منظم کرنے کا کام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو کرنا ہوگا۔

سابق وزیر بنڈپا قاسم پور نے جنتا دل (جے ڈی ایس) پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے پارٹی کو متحد اور مضبوط کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر جے ڈی ایس پارٹی قائدین میں ماروتی قاسم پور، سنجوریڈی ، وجے کمار ، دیویندر سونی، راجو، سنتوش رسول صاحب ، شیوراج ، سجاد صاحب، محمد اسماعیل ، راج شیکھر ، منو نائیک، اور دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details