بیدر:کرناٹک ضلع بیدر جنتا دل سیکولر مائناریٹی سیل کے صدر سید فصیح اللہ حسینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تمام سینیئر قائدین کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ذمہ داری دی ہے۔وہ ان کی امیدوں پرکھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔ Janata Dal Secular Bidar Minority Cell President On Party Development
انہوں نے کہا کہ ضلع بیدر میں جنتادل سیکولر پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ریاست کرناٹک میں جنتادل سیکولر ہی وہ پارٹی ہے جو اقلیتوں کے مسائل پر آواز اٹھا رہی ہے۔اس لئے میں تمام اقلیتی طبقے کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جنتادل سیکولر پارٹی کے ممبر بنے اور اس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کریں۔