اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جنتادل ایس دوبارہ اقتدار میں آئے گی' - لوگوں کو امداد نہیں ملی

جنتادل ایس رہنماؤں نے کہا، ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے لاک ڈاون کا سہارا لیا جارہا ہے۔

'جنتادل ایس دوبارہ اقتدار میں آئے گی'
'جنتادل ایس دوبارہ اقتدار میں آئے گی'

By

Published : Jul 22, 2020, 8:17 PM IST

ریاست کرناٹک کی جنتادل(سیکولر) پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے گلبرگہ ضلع پارٹی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

'جنتادل ایس دوبارہ اقتدار میں آئے گی'

کرناٹک میں جنتادل پارٹی کو مضبوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

اس موقع پر جنتادل پارٹی کے ضلع پردھان کاریہ درشی شام رو سورن نے بتایا پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے گلبرگہ ضلع کے ہر تعلقہ میں کیمٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

انھوں نے دعوی کیا کہ ریاست کرناٹک میں دوبارہ جنتادل پارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی حکومت کورونا، لاک ڈون کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو روکنے لیے لاک ڈون کا سہارا لیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرناٹک میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں حکومت نا کام ہو چکی ہے۔ ریاستی حکومت نے کرناٹک میں لاک ڈون کو دوبارہ نافذ کرتے ہوئے اپنی نا کامی کا ثبوت دیا ہے۔

جنتال دل رہنماوں نے کہا ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کے لیے استعمال کےفنڈ کو صحیح طرح استعمال میں نہیں لایا گیا ہے۔عوام کو کسی طرح کی امداد نہیں ملی ہے۔

ملک کی کئی قدیم کمپنیز کو نجی بنا یا جارہا ہے. ایل اے سی، ریلوے اسی طرح کے کئی کمپنیز کو فروخت کیاجارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان سب کے خلاف جنتادل آواز اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کلبرگی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کا حکم واپس لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details