اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Ulema e Hind on Madrasa مدارس ہیں تو امن ہے شانتی ہے، جمعیت علمائے ہند - مفتی غلام یزدانی

جمعیت علمائے ہند شاخ بیدر کے صدر مفتی غلام یزدانی نے ملک میں دینی مدارس کو توڑے جانے اوراس کو لے کرسروے کئے جانے پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی کارروائی سے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔Jamiat Ulema e Hind on Madrasa

مدارس ہے تو امن ہے شانتی ہے
مدارس ہے تو امن ہے شانتی ہے

By

Published : Sep 8, 2022, 6:28 PM IST

کرناٹک کے بیدر میں جمعیت علمائے ہند شاخ بیدر کے صدر مفتی غلام یزدانی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ان دنوں دینی مدارس کو لے کر جس طرح کے ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے افسوس کا عالم ہے۔Jamiat Ulema e Hind Says Action Against Madrasah and Survey Objectionable

مدارس ہے تو امن ہے شانتی ہے

انہوں نے کہا کہ مدارس کو لے اپنی اپنی بولیاں بولی جا رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں کئی برسوں سے دینی مدارس امن یکجہتی اور اتحاد کو عام کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک آزادی میں دینی مدارس اور علماء کرام کی قربانیوں کو فراموش کر دیئے گئے ہیں۔علماکرام نے ملک کی جنگ آزادی میں اپنی جان قربان کی تھی تاکہ ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوسکے اور ایسا ہی ہواجسا انہوں نے سوچاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Day یوم اساتذہ کے موقع پراسکول انتظامیہ کا خاتون ٹیچرکوعمرہ کےلئے بھیجنے کا فیصلہ

مفتی غلام یزدانی نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے علاوہ اسکول اور کالج میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے پورے ملک کوپتہ ہے۔اسکول اور کالج میں تعلیم تو دی جارہی ہے لیکن تربیت کا فقدان ہے ۔اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والا نوجوان مختلف جرائم میں مبتلا ہے جبکہ دینی مدارس کے طلباء نے خاموشی سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے امن یکجہتی کی مثال پیش کی ہے ۔انہوں نے دینی مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا اپنے اپنے مدارس میں شفافیت کے ساتھ دینی فریضہ انجام دے اور ساتھ ہی ملک میں امن وامان کے لئے دعا فرمائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details