اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat ul Ulamas Reaction On Anti Halal Campaign ہندو جن جاگروتی سمیتی کی اینٹی حلال مہم پر جمیعت العلماء کا ردعمل - کرناٹک نیوز

ہندو جن جاگروتی سمیتی کی جانب سے ملک گیر مہم بعنوان 'اینٹی حلال' شروع کی گئی ہے جس کے تحت یہ تنظیم ملک بھر میں ہندوؤں کو آگاہ کرنا چاہتی ہے کہ وہ حلال اشیاء کا استعمال نہ کریں۔ Jamiat ul Ulamas Reaction On Anti Halal campaign

ہندو جن جاگروتی سمیتی کی ملک گیر انٹی حلال مہم
ہندو جن جاگروتی سمیتی کی ملک گیر انٹی حلال مہم

By

Published : Oct 23, 2022, 7:01 PM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ہندو جن جاگروتی سمیتی نے جمعیت العلماء ہند پر الزامات عائد کیا کہ جمعیت کی جانب سے حلال سرٹیفکیٹس جاری کیے جاتے ہیں جو کہ دوسرے معنوں میں حلال اشیاء کو ہندوؤں پر تھوپنا ہے، لہذا مرکزی حکومت سے مانگ کی جارہی ہے کہ مذکورہ تنظیم کی جانب سے جاری کی جارہی حلال سرٹیفکیٹ پر پابندی عائد کی جائے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے ہندو جن جاگروتی سمیتی کے کارکنان اور جمعیت العلماء کرناٹک کے صدر مفتی افتخار قاسمی سے خصوصی بات چیت کی اور حلال بائیکاٹ کی تفصیل حاصل کی۔ Jamiat ul Ulamas Reaction On Anti Halal campaign

ہندو جن جاگروتی سمیتی کی ملک گیر انٹی حلال مہم

اس موضوع پر مولانا مفتی افتخار قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے ہرگز حلال کو کسی پر بھی مسلط نہیں کیا جارہا ہے اور حلال سرٹیفیکٹس تو غیر مسلموں کے ادارے بخود جمعیت سے رابطہ کرکے ان سے سرٹیفیکیٹس حاصل کرتے ہیں تاکہ ان کے کاروبار میں آسانی پیدا ہو۔ اس موقع پر مولانا افتخار قاسمی نے ہندو جن جاگروتی سمیتی کی جانب سے سبھی الزامات کو رد کیا اور اپنی وضاحت پیش کی۔ Jamiat ul Ulamas Reaction On Anti Halal campaign

یہ بھی پڑھیں : Halal Free Diwali: ہندو جن جاگرتی سمیتی کا حلال فوڈ سے پاک دیوالی منانے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details