ریاست کرناٹک کے بنگلور میں مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں چل رہی کسانوں کی تحریک کو جمعیت قریشی کے نوجوانوں نے حمایت کی اور اس ضمن میں ایک ریلی بھی منعقد کی گئی۔
کسانوں کے تحریک کی حمایت میں جمعیت قریش کی ریلی اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یوا قریش جمعیت قریشی ایسو سی ایشن نے بتایا کہ دن رات گرمی و برسات میں کسان اناج پیدا کرتے ہیں لیکن بی جے پی حکومت نئے زرعی قوانین سے کسانوں پر ظلم ڈھانے پر آمادہ ہے جو کہ ہمیں ہرگز قبول نہیں۔'
کسانوں کے تحریک کی حمایت میں جمعیت قریش کی ریلی جمعیت قریش کی ریلی میں خواتین بھی شریک رہیں، جنہوں نے نئے زرعی قوانین کی سخت مخالفت کی۔ خواتین نے اس موقع پر بتایا کہ وہ کسانوں کی جانب سے چل رہی اس تحریک کا ایک حصہ ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بھارت بند مؤثر
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں کسانوں کی جانب سے مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ صرف کسان بلکہ کئی سماجی و سیاسی تنظیمیں کسانوں کی حمایت میں آئی ہیں۔