اردو

urdu

ETV Bharat / state

Campaign of Peace پیغام امن کو عام کرنے جماعت اسلامی کی دس روزہ مہم

آؤ پیغام نبی کو عام کریں اس موضوع پر برادران وطن میں سیرت نبوی کے تعارف کے لیے جماعت اسلامی کرناٹک کی 10 روزہ مہم کا 30 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے۔ Jamaat e Islami Karnataka Campaign of Peace

آو پیغام نبی کو عام کریں؛ برادران وطن میں سیرت نبوی کے تعارف کے لئے جماعت اسلامی کرناٹک کی 10 روزہ مہم
آو پیغام نبی کو عام کریں؛ برادران وطن میں سیرت نبوی کے تعارف کے لئے جماعت اسلامی کرناٹک کی 10 روزہ مہم

By

Published : Sep 29, 2022, 12:15 PM IST

بنگلور:ماہ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں جماعت اسلامی کرناٹک کی جانب سے 10 روزہ سیرت نبوی مہم منائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 30 ستمبر سے 9 اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں جماعت کے ذمہ دار مولانا وحید الدین خان نے بتایا کہ اس مہم کا عنوان ہے "آؤ پیغام نبی کو عام کریں" جس میں مختلف قسم کے پروگرامس منعقد کیے جائیں گے جن کے ذریعے برادران وطن میں سیرت رسول کا تعارف پیش کیا جائے گا۔ Jamaat e Islami Karnataka ten days Campaign to Spread the Message of Peace

پیغام امن کو عام کرنے جماعت اسلامی کی دس روزہ مہم

یہ بھی پڑھیں:

اس سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک کے ذمہ دار مولانا وحید الدین خان نے مزید بتایا کہ مذکورہ مہم کے دوران ریاست بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامس منعقد کیے جائیں گے جن میں متعدد کتب کا اجراء عمل میں آئے گا اور پیارے نبی کی سیرت کے عنوان پر سمینار کا اہتمام و سیرت پروچن کا انعقاد کیا جائے گا۔

16501940
مولانا نے مزید بتایا کہ سیرت کمیٹی سے ملاقات کرکے میلاد کے جلوس کو نیا رخ دیا جائے گا اور اس مہم کو دعوتی مقصد کے تحت استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details