اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamaat e Islami Karnataka: معاشرے کی پیچیدہ مسائل اور ان کے حل کے لیے دانشوران کا لائحہ عمل - معاشرے کی پیچیدہ مسائل اور ان کے حل کے لیے دانشوران کا لائحہ عمل

بنگلور میں معاشرے کی پیچیدہ مسائل اور ان کے حل کے لیے جماعت اسلامی کرناٹک کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران سماجی و سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد یہ طے پایا گیا کہ سیکولر و مسلم سیاستدانوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔Jamaat e Islami Karnataka Holds Meet

معاشرے کی پیچیدہ مسائل اور ان کے حل کے لیے دانشوران کا لائحہ عمل
معاشرے کی پیچیدہ مسائل اور ان کے حل کے لیے دانشوران کا لائحہ عمل

By

Published : Jun 21, 2022, 6:40 PM IST

بنگلور: ملک کی پیچیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کے تئین جماعت اسلامی کرناٹک کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء، دانشوران، سماجی و ملی تنظیموں کے رہبران، کمیونٹی لیڑرز و سیاسی پارٹیوں سے جڑے احباب نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کرناٹک کے نائب صدر مولانا محمد یوسف کنی نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی اور 3 نکات پر لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

معاشرے کی پیچیدہ مسائل اور ان کے حل کے لیے دانشوران کا لائحہ عمل

مولانا یوسف نے بتایا کہ اجلاس میں سبھی شرکاء نے گفتگو کے دوران سماجی و سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد یہ طے کیا گیا کہ سیکولر و مسلم سیاستدانوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کی جائی گی۔ مولانا یوسف نے بتایا کہ ملک کے باشندوں کی خوشحالی اسی میں ہے کہ جب حکومت دستور و جمہوریت کے اقدار کے مطابق چلے اور اس اجلاس کا لائحہ عمل بھی یہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'یونیفارم سول کوڈ جیسے اقدامات سے ملک کی یکجہتی کو شدید نقصان ہوگا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details