اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sharia Conference In Bidar بیدر میں شریعت ایک عظیم نعمت کے عنوان پر جلسہ - جلسہ باعنوان شریعت ایک عظیم نعمت

کرناٹک کے بیدر ضلع میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک جلسہ باعنوان شریعت ایک عظیم نعمت کا انعقاد کیا گیا جس میں کرناٹک اور دیگر ریاستوں سے علمائے دین نے شرکت کی

بیدر میں شریعت ایک عظیم نعمت کے عنوان پر جلسہ
بیدر میں شریعت ایک عظیم نعمت کے عنوان پر جلسہ

By

Published : Jul 12, 2023, 2:14 PM IST

بیدر میں شریعت ایک عظیم نعمت کے عنوان پر جلسہ

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک جلسہ باعنوان شریعت ایک عظیم نعمت کا انعقاد کیا گیا جس میں کرناٹک اور دیگر ریاستوں سے علمائے دین نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ جلسے میں شرکت کی۔ اس موقعے پر ظہیر آباد تلنگانہ کے معروف عالم دین مولانا محمد عتیق احمد قاسمی نے شریعت ایک عظیم نعمت کے عنوان سے خطاب کیا۔ انہوں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ہدایت دی کہ شریعت کی تشریح کی جائے۔ آپ نے اس کو نافذ کرتے ہوئے امت کے سامنے صحابہ کی شکل میں ایک عملی نمونہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کس طرح سے گزاریں، ہمارے کاروبار، ہماری لین دین، ہمارے طور طریقے کیا ہونا چاہیے۔ ان ساری باتوں کو صحابہ کرام نے عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ہمیں شریعت پر چلنے کا درس دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امت کو اپنی پوری زندگی گزارنے کے لیے عملی کے طور پر صحابہ کرام نے اپنی زندگیوں میں شرعی احکامات پر عمل کرتے ہوئے امت کے لیے جو پیغام دیا ہے اس پر ہم سب کو عمل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Anna Bhagya Schemes کرناٹک میں انا بھاگیہ اسکیم کے تحت 5 کلو چاول کے بدلے نقد رقم کی تقسیم شروع

انہوں نے مزید کہا کہ اج ہم خطی اس بات کو سوچنے کے لیے تیار نہیں ہے کہ ہمارے دن اور رات ،لین دین شادی بیاہ کاروبار ہر وہ عمل کیا شرعی طور پر بتائے ہوئے راستے پر ہم عمل کرتے ہوئے کر رہے ہیں۔ ہم سب کو اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگی میں کتنا شرعی احکامات پر پابند ہے کیا۔ ہم اپنی زندگی میں روز مرہ کی زندگی میں کیے جانے والے تمام کام شرعی احکامات پر عمل کرتے ہوئے کر رہے ہیں۔ جلسے کے اغاز میں تذکرہ با قران شاہ فاروق محی الدین قادری ، استقبالیہ محمد معظم امیر مقامی بیدر ، اختتامی خطاب مولانا محمد نجم الدین حسن عمری ناظم علاقہ کلبرگی نے فرمایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details