بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں جمعیت اہل حدیث کی جانب سے 22 دسمبر کو مغل گارڈن فنکشن ہال میں جلسہ خطاب عام کا اہتمام کیا گیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری جمعیت اہل حدیث بیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جلسہ خطاب عام میں ملک کی مشہور شخصیت فضیلہ اشیخ ابو زید ضمیر حفظ اللہ بعنوان" پیغام امن "پر خطاب فرمائیں گے۔ اسی طرح عمران احمد سلفی حیدراباد باعنوان" اللہ کے محبوب بندے کون "پر خطاب فرمائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پیغام امن وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ملک میں ریاست میں اور سماج میں جب تک امن شانتی اور خوشحالی نہیں ہوگی تب تک ترقی کہ ہم یہاں بھی اور سکون نصیب نہیں ہوگا۔ اس لیے امن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ان لوگوں میں ایک جہتی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے پیغام امن کے عنوان پر کتاب رکھا گیا ہے۔