اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدرمیں جلسہ اولیاء اللہ و خدمت خلق کا انعقاد - حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ

جلسہ م یں ضلع گلبرگہ، بیدر کے مختلف تعلقہ جات کے خانقاہوں سے جڑی شخصیات و معززین شہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

jalsa-auliya-allah-and-khidmate-khalq-in-bidar-karnataka
بیدر: جلسہ بعنوان اولیاء اللہ و خدمت خلق

By

Published : Feb 1, 2021, 10:25 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان میں حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے جلسہ اولیاء اللہ و خدمت خلق کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس جلسہ کی صدارت خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار ، سجادہ نشین و متولی درگاہ شیر سوار بسوا کلیان نے کی۔

بیدر: جلسہ بعنوان اولیاء اللہ و خدمت خلق

جلسے میں عزیز اللہ سرمست مدیر روزنامہ کے بی این ٹائمز گلبرگہ، خواجہ معین الدین انجینئر، خواجہ پاشا انعامدار سرپرست انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے علاوہ ضلع گلبرگہ، بیدر کے مختلف تعلقہ جات کے خانقاہوں سے جڑی شخصیات و معززین شہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ معین الدین انجینئر ڈائریکٹر حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ بسوا کلیان نے ٹرسٹ کے قائم کرنے کے مقاصد اور اس کی کارکردگی بیان کی۔ ٹرسٹ کی جانب سے کیے جانے والے کاموں میں شرکت کرنے والے اور تعاؤن کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرسٹ کی جانب سے تمام مہمانان کی گل پوشی کی گئی جلسہ کا آغاز قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت شریف کا نذرانہ مسرور نظامی نے پیش کی ۔

سید جاوید چشتی نظامی شیر سواری سکریٹری حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

جلسہ بعنوان اولیاء اللہ و خدمت خلق سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید رضوان پاشاہ قادری حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء اللہ نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا اور اللہ کے بندوں سے محبت کرنے میں گزار دی ۔

اولیاء کرام نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایثار قربانی ہمدردی اور اخلاص کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکثر دیکھتے ہیں بڑے بڑے لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور دور دور جا کر کام کرتے ہیں لیکن اطراف کے علاقوں اور وہاں کے لوگوں کو اپنے علم اور معلومات سے محروم رکھتے ہیں جبکہ اسلام اپنے گھر سے اپنے خاندان سے اور اپنے اطراف واکناف میں بسنے والے احباب کو تعلیم دینے کا درس دیتا ہے ۔

مولانا سید رضوان پاشاہ قادری نے ماں کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے اور وہ لوگ خوش قسمت ہیں جن کی ماں زندہ ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو بار بار اپنی ماں کی خدمت کرنے کی تقلین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details