اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے مسلسل ضرورت مندوں کی مدد - ضلعی انتظامیہ

ضلع یادگیر میں تنظیم اتحاد ملت میں شامل مسلم نوجوانوں کی جانب سے مسلسل 26 دن سے پریشان حال ضرورتمند، محکمہ پولیس اور سرکاری کووڈ اسپتال اور غیر سرکاری کووڈ دواخانوں، زچگی خانوں، جنرل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان سے جڑے احباب کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت سینی ٹائزر اور ماسک تقسیم کر رہے ہیں۔

یادگیر: تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے مسلسل ضرورت مندوں کی مدد
یادگیر: تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے مسلسل ضرورت مندوں کی مدد

By

Published : Jun 14, 2021, 2:44 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ گزشتہ دو ماہ سے مسلسل وقفے وقفے سے لاک ڈاؤن نافذ کرکے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

یادگیر: تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے مسلسل ضرورت مندوں کی مدد

ضلع میں لاک ڈاؤن کے دوران صرف اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کے لئے صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک کا وقت دیا گیا۔ ایسے میں ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے احباب کے علاوہ مساجد، درگاہ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ کے اطراف میں گزر بسر کرنے والے مزدروں کو کھانے پینے میں مزید دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

یادگیر: تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے مسلسل ضرورت مندوں کی مدد

ایسی صورتحال میں جہاں پر منتخب کردہ نمائندے بھی گھروں سے باہر نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے میں تنظیم اتحاد ملت میں شامل مسلم نوجوانوں کی جانب سے مسلسل 26 دن سے پریشان حال ضرورتمند، محکمہ پولیس اور سرکاری کووڈ اسپتال اور غیر سرکاری کووڈ دواخانوں، زچگی خانوں، جرنل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان سے جڑے احباب کو کھانے پینے کی اشیاء سمیت سینی ٹائزر اور ماسک تقسیم کر رہے ہیں۔

یادگیر: تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے مسلسل ضرورت مندوں کی مدد

تنظیم اتحاد ملت کے صدر ایڈوکیٹ عبدالرزاق نے تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن، مکمل لاک ڈاؤن میں عوام اور ضرورت مند کی مدد کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ، محکمہ پولیس نے ہمارا جو تعاون کیا ہے اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے ان کے اس کام میں مسلم نوجوانوں کی جانب سے ہر روز کھانا پکانے سے لے کر کھانا تقسیم کرنے تک کے کام میں تعاون کرنے والے نوجوانوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

یادگیر: تنظیم اتحاد ملت کی جانب سے مسلسل ضرورت مندوں کی مدد

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم اتحاد ملت سماج میں ضرورت مندوں اور پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے آگے بھی کام کرتی رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details