بنگلور: کرناٹک کی شیعہ برادران کی معروف تنظیم 'انجمن امامیہ' کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان 'اتحاد ملت' کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و اہم شخصیات نے شرکت کی اور ملت میں اتحاد و اتفاق کے موضوع پر تقاریریں کیں۔ Ittehad e Millat Conference In Bengaluru
Ittehad e Millat Conference in Bengaluru اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، آیت اللہ مہدی - کرناٹک اردو نیوز
بنگلور میں انجمن امامیہ تنظیم کی جانب سے اتحاد ملت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما نے شرکت کی۔ Ittehad e Millat Conference In Bengaluru
اتحاد ملت پروگرام میں بھارت میں ایران کے سپریم لیڈر کے ریپریزنٹیٹیو و معروف عالم دین آیت اللہ مہدی نے کہا کہ اسلام میں حقیقی اعتبار سے انتہا پسندی یا ایکسٹرمزم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ 2 برسوں سے کورونا وبا کی وجہ سے اتحاد ملت پروگرام کا انعقاد عمل میں نہیں آیا تھا لیکن اس سال اس کا سلسلہ پھر سے شروع کیا گیا ہے۔ Ittehad e Millat Conference In Bengaluru
یہ بھی پڑھیں : Rename Tipu era Temple Rituals کرناٹک میں ٹیپو دور کے مندروں کی رسومات کے نام تبدیل