بنگلورو: کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فورم فار ڈیموکریسی & کمیونل ایمیٹی کی جانب سے ووٹر اویرنیس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم شخصیات نے ریاست کے سیاسی حالات پر روشنی ڈالی۔ اس اجلاس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس ناگ موہن داس، سابق ایڈووکیٹ جنرل پروفیسر روی ورما کمار، معروف سماجی کارکن کاتھیانی کامراج، لیگل ایکٹیوسٹ برندہ اڈیگے، پروفیسر واسوی جیسے دانشوران نے شرکت کی اور ریاست کرناٹک میں ہونے والے انتخابات کے متعلق بحث و مباحثہ میں حصہ لیا۔
اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ انتخابات میں عوام کس طرح کی پارٹیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ کریمینل و کمیونل، نفرت پھیلانے والے و غیرسنجیدہ ایجنڈا کو ہوا دینے والی پارٹییوں کو اقتدار سے کیسے دور رکھا جائے، علاوہ ازیں منتخب نمائندہ سے حصاب کا مطالبہ کیا جائے۔ اس اجلاس میں ایک اہم موضوع یہ بھی رہا کہ عوام ان سیاسی پارٹیوں کی حمایت کریں جو وکہ جمہوریت اور دستور کی اہمیت کو برقرار رکھنے کے تئیں کام کریں اور فرقہ پرست و فسطائی طاقتوں کو دور رکھیں۔