محرم الحرام ہجری سال کا پہلا مہینہ ہے، محرم سے ہجری سال کا آغاز ہوکر ذی الحجہ پر اختتام ہوتا ہے۔ نیز محرم الحرام ان مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ ماہ محرم فضیلت یہ بھی ہے کہ اس مہینے کا روزہ رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل ہے۔ مزید پیغمبر خدا کے پیارے نواسے سیدنا امام حسین کی قربانی، ان کی تعلیمات، ان کی جدوجہد و عظیم شہادت تاریخ انسانی میں ایک ایسی مثال ہے جو قیامت تک قائم رہنے والی ہے۔
محرم الحرام و حضرت امام حسین کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بنگلور کے امامیہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر مرزا محمد مہدی نے کہاکہ' سیدنا امام حسین نے تحفظ دین کے لیے ظالم یزید کے خلاف جہاد کیا اور اپنا سب کچھ قربان کرکے 72 شہیدوں کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔ یہ ایک ایسی قربانی ہے جو کہ عالم بھر کی تاریخ میں نہ ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی.
ملت اسلامیہ موجودہ دور کے یزیدی فسطائی طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو: مرزا محمد مہدی
اسلامی کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز یکم محرم سے ہوتا ہے۔ محرم الحرام کا چاند نظرآتے ہیں اسلامی ہجری 1443 کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ جبکہ یوم عاشورہ کا تہوار 20 اگست کو منایا جائے گا۔
ملت اسلامیہ موجودہ دور کے یزیدی فسطائی طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو: مرزا محمد مہدی
اس سلسلے میں مرزا محمد مہدی نے کہاکہ ہر دور کی طرح اس دور میں بھی یزید فسطائی طاقتوں کی شکل میں موجود ہے جو اسلام مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ مرزا مہدی نے کہاکہ ملت اسلامیہ امام حسین کے پیغام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دشمنان اسلام و ظالم حکومتوں کے ساتھ ویسے ہی رویہ اختیار کرے جیسے کہ سیدنا امام حسین نے یزید کے ساتھ کیا تھا۔'
Last Updated : Aug 11, 2021, 4:17 PM IST