کرناٹک کے دارالحکومت بینگلور میں بدھ کے روز مجاہد آزادی مولانا ابو الکلام آزاد کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں علماء کرام نے اس بات پر زور دیا کہ جیسے علمائے کرام نے تحریک آزادی میں قربانیاں پیش کی تھیں اسی طرح آج ملک کی پیچیدہ صورتحال میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے علماء کرام سیاسی میدان میں آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔
علماء کرام سیاسی میدان میں آئیں اور ملک کے حالات میں تبدیلی لائیں - بینگلور کی خبریں
پیارے نبیؐ نے جو اول ہدایت عطاء فرمائی وہ حصول علم کے متعلق رہی، اس بات کو مرکوز کر شہر بینگلور میں مولانا ابو الکلام آزاد کی تعلیمات و سیاسی بسیرت کو یاد کیا گیا۔
image
اس موقع پر مفتی شعیب اللہ نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں سنجیدگی سے ایک منصوبے کے ساتھ کام کریں کیونکہ اس سے ہمیں آنے والی نوجوان نسل کو مضبوط کرنا ہے۔
پروگرام کے دوران مولانا آفاق بدری قاسمی کو ریاستی کانگریس نے پارٹی میں شامل کیا اور انہیں پارٹی کے بینگلور ساؤتھ ضلع کے نائب چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داری دی۔