اس میں ایک اسلامی کوئز کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں چار ٹیموں نے حصہ لیا، صلاح الدین ایوبی نامی ٹیم نے اول انعام حاصل کیا۔
اس پروگرام میں بچوں کے والدین بھی پیش پیش رہے۔
اس میں ایک اسلامی کوئز کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں چار ٹیموں نے حصہ لیا، صلاح الدین ایوبی نامی ٹیم نے اول انعام حاصل کیا۔
اس پروگرام میں بچوں کے والدین بھی پیش پیش رہے۔
خیال رہے کہ مسجد منورہ میں جو مکتب قائم ہے وہ صرف انگریزی اسکول کے بچوں کے لیے ہے، جس کی مدت کار روزانہ ایک گھنٹہ یومیہ ہے۔اس مکتب کا نام 'ممتاز و جبار' ہے۔
اس مکتب کے مہتمم مولاناسیدنواز ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سمر کیمپ کا نصاب ایسا بنایا ہے کہ بچوں کو یہاں کھیل کود کے ساتھ دینی علوم جیسے دعائیں، نعتیں، قرآن کا ترجمہ و اردو کا لکھنا پڑھنا و دیگر ادب کے عناوین سکھائے بہ آسانی سکھائیں جا سکیں۔
مہمان خصوصی سادیہ شاکر نے کہا کہ ایسے مکاتب کا ہر مسجد میں اہتمام کرنا چاہیے کہ اس سے بچوں میں دینیات و اخلاق سکھائے جائیں کہ اس سے معاشرہ کی اصلاح ہو سکے۔