ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مدرسہ عربیہ نور الصفہ للبنات کے ناظم اعلی مولانا محمد عتیق الرحمٰن رشادی نے ای ٹی وی بھارت سے ماہ صفر سے متعلق غلط رسوم و رواج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم معاشرہ میں جہاں مختلف رسم رواج، زبان و رہن سہن کو دین کا حصہ تصور کیا ہے ان میں سے ایک ماہ صفر سے متعلق من گھڑت روایات بھی شامل ہے۔
اکثر لوگ ماہ صفر کو نحوست والا مہینہ اور منحوس مہینہ تصور کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ لوگ اس ماہ میں شادی بیاہ اور کوئی خوشی کا کام نہیں کیا جاتا حتیٰ کہ کوئی نیا کام دکان یا مکان کا افتتاح تک بھی نہیں کرتے ہیں۔
اسلام سے نفرت کرنے والا انگریز دائرۂ اسلام میں داخل
اسلامی سال دوسرے مہینہ صفر کو تیرہ تیجی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس ماہ کے تیرہ دنوں کو منہوس سمجھا جاتا ہے۔