بنگلورو:ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیہ کے بیان پر ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے، آئے دن مختلف مقامات پر مورل پولیسنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں، لیکن حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے پر ناکام ثابت ہورہی ہے۔
ویلفیئر پارٹی کے الزامات کے جواب میں کرناٹک کانگریس کے ترجمان ایڈووکیٹ سانکیت یینگی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشنس میں ناکامی سے بوکھلاہٹ میں مبتلا ہے، لہذا وہ نفرت پھیلانے و مورل پولیسنگ جیسے جرائم میں ملوث ہے، جو کہ بی جے پی کی اصل پہچان ہے. انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نفرت پھیلانے والے و مورل پولیسنگ کے معاملات میں فوری کارروائی کر رہی ہے۔