اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارت فطری استعداد سے لیس نوجوانوں کا ملک ہے' - Vice President JIH

امیر جماعت اسلامی ہند کے نو منتخب نائب صدر امین الحسن نے ای ٹی وی بھارت کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں ملک کے حالات اور جماعت اسلامی کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔

نائب امیر جماعت اسلامی سے خصوصی بات چیت

By

Published : Apr 30, 2019, 3:24 PM IST


دار الحکومت دہلی میں حال ہی میں جماعت اسلامی ہند کے اندرونی انتخابات ہوئے جس میں تنطیم کے نئے عملہ کو اگلے 4 سال کی میقات کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

یاد رہے ان انتخابات میں مولانا سعادت اللہ حسینی کو امیر جماعت کی ذمہ داری دی گئی ہے اور 3 افراد کو نائب امیر، جن میں بنگلور سے تعلق رکھنے والے آمین الحسن بھی شامل ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی سے خصوصی بات چیت
امین الحسن ایک قلمکار و مصنف ہیں جنہوں نے اصلاح معاشرہ پر کئی کتابیں تحریر کی ہیں۔

دوران ملاقات میں امین الحسن نے جماعت اسلامی ہند کے آنےوالے دنوں میں بنائے جانے والے پالیسی و پروگرامز، ملک میں جاری پارلیمانی انتخابات وغیرہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فطری استعداد سے لیس نوجوانوں کا ملک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details