اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا قاری عبدالسلیم رضوی سے خاص بات چیت

مولانا قاری عبدالسلیم رضوی خطیب و امام مسجد حقانی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

مولانا قاری عبدالسلیم رضوی سے خاص بات چیت
مولانا قاری عبدالسلیم رضوی سے خاص بات چیت

By

Published : May 1, 2021, 11:56 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مولانا قاری عبدالسلیم رضوی خطیب و امام مسجد حقانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک دامن اور نیک سیرت کا مقام و مرتبہ ازواج مطہرات کا مقام و مرتبہ دنیا کی تمام خواتین سے جدا ہے۔

مولانا قاری عبدالسلیم رضوی سے خاص بات چیت

اس لیے قرآن مجید ازواج مطہرات کی عظمت کا خطبہ پڑھتا ہے اور صبح قیامت تک عام و خاص عورتوں سے علیحدہ کر کے شان وہ بلندیاں عطا کرتا ہے۔ جہاں دنیا کی کوئی خاتون رسائی کا خواب بھی دیکھ نہیں سکتی۔

حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہ وہ خوش نصیب خاتون ہیں جنہیں اللہ تعالی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ بننے کا شرف عظیم عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجۃ کی عمر 40 سال اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی 25 سال کی عمر میں نکاح ہوا اور جب تک حضرت خدیجۃالکبری باحیات تھی تب تک حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سے نکاح نہیں کیا۔

حضرت خدیجۃ الکبریٰ قبیلہ قریش میں حسب و نصاب مال و دولت کے لحاظ سے سب سے آگے افضل والی اور بہت مالدار تھی۔مگر انہوں نے دین اسلام کی خاطر سب کچھ لٹا دیا۔

حضور اکرم ﷺ نے سب سے پہلے جنت کی بشارت آپ رضی اللہ تعالی عنہا کو عطا فرمائی، سب سے پہلے اللہ تعالی نے آپ رضی اللہ تعالی عنہا کو حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے سلام بھیجا یہ عظمت ہے حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی۔

انہوں کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ملت کی ماؤں بہنوں کو اسلام کے بتائے ہوئے احکامات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بدر نے مسلمانوں کو ہمت و جرات کے اظہار کا موقع دیا: قاضی امتیاز الدین

ABOUT THE AUTHOR

...view details