اردو

urdu

ETV Bharat / state

Interview With Dr Abdul Qadeer مدرسہ پلس مہم سے متعلق ڈاکٹر عبدالقدیر سے خصوصی بات چیت - مدرسہ پلس مہم

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کی جانب سے ملک کے 50 مدارس و اداروں اور عوامی تعاؤن کی مدد سے مدرسہ پلس کے نام سے ایک منفرد مہم شروع کی گئی ہے۔ مدرسہ پلس مہم سے متعلق شاہین گروپ کے چیئرمن عبدالقدیر نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 17, 2023, 2:50 PM IST

ڈاکٹر عبدالقدیر سے خصوصی گفتگو

بیدر:شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے معروف علماء کرام و دانشورانِ ملت کی سرپرستی میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کی جانب سے گذشتہ بارہ برسوں سے حفاظ کرام کو عصری تعلیم سے جوڑنے کا کام کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر کے حفاظ کرام کو دو سال میں عصری تعلیم کے ذریعے انہیں دسویں جماعت کا امتحان دلواکر گیارہویں اور بارہویں جماعت میں ایڈمیشن دلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں مختلف پروفیشنل کورس میں بھی داخلہ لینے کے قابل بنا رہے ہیں۔ یہ کام نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ اس مشن کے لیے 20 سے 25 مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے حفاظ کو عصری تعلیم سے جوڑنے کا کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے 50 مدارس کے علاوہ کچھ اداروں و عوامی تعاؤن کے ذریعہ ایک منفرد مہم مدرسہ پلس شروع کی گئی ہے جس میں 13 سے 18 برس کے حفاظ، حافظات، علماء، عالمہ و یتیم ڈراپ آؤٹ (تعلیم منقطع کئے ہوئے یتیم طلباء و طالبات) کو عصری تعلیم سے جوڑنے کے لیے داخلے جاری ہیں۔ مستحق طلبہ کو مفت اور صاحبِ استطاعت کے لئے تین ہزار روپے ماہانہ فیس کے ساتھ کے ساتھ داخلے جاری ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ حفاظ کرام کو عصری تعلیم کے ذریعہ دسویں جماعت کا امتحان دلایا جائے گا، اس کے بعد ان حفاظ کرام کو گیارہویں اور بارہویں جماعت میں انگریزی میڈیم میں داخلہ دلوا کر انہیں مختلف پروفیشنل کورس میں داخلے کے قابل بنایا جائے گا جن طلباء و طالبات کو اندراج میں دشواری پیش آ رہی ہے، ان کے لیے تفصیلات بھی بتائی ہیں۔ داخلہ طلباء کے قریبی مراکز پر کیا جائے گا اور تعلیمی سال کا آغاز 20 مئی سنہ 2018 سے ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ملت اسلامیہ سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ پلس مہم سے زیادہ سے زیادہ حفاظ استفادہ کرسکیں، اس لئے آپ اپنی ذمہ داری سمجھ کر ملک بھر کے حفاظ کرام تک اِس پیغام کو پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Shaheen Group مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم دلانے کے لیے شاہین گروپ کی جانب سے پروگرام منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details