اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر میں عالمی یوم مزدور منایا گیا - یادگیر میں عالمی یوم مزدور منایا گیا

یادگیر کے ڈگری کالج روڈ پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی جانب سے عالمی یوم مزدور منانے کا اہتمام کیا گیا۔

یادگیر کے ڈگری کالج روڈ پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی جانب سے عالمی یوم مزدور منانے کا اہتمام کیا گیا
یادگیر کے ڈگری کالج روڈ پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی جانب سے عالمی یوم مزدور منانے کا اہتمام کیا گیا

By

Published : May 1, 2020, 4:50 PM IST

ریاست کرناٹک ضلع یادگیر کے ڈگری کالج شاہراہ پر واقع سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا (ایس یو سی آئی) کے دفتر میں آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی جانب سے عالمی یوم مزدور منایا گیا۔

اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی ضلع صدر اوما دیوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کی۔

اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی ضلع صدر اوما دیوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کی

انہوں نے کہا کہ آج سے ایک سو تیس برس قبل مزدوروں کی فلاح و بہبودی کے لیے جن لوگوں نے اپنی زندگیاں صرف کردیں، ان لوگوں کو یاد کرنے کے لیے اور مزدوروں کے مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کرنے، اور حل کرنے کے لیے یوم مزدور منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کرناٹک کے مختلف اضلاع میں پھنسے مزدوروں کو ان کے وطن پہنچانے کا جو کام کررہی ہے، وہ قابل ستائش ہے۔

یادگیر کے ڈگری کالج روڈ پر آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سینٹر کی جانب سے عالمی یوم مزدور منانے کا اہتمام کیا گیا

آج ہم یوم مزدور کے موقع پر ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو مزدور لاک ڈون کی وجہ سے اپنے کام سے محروم ہوگئے ہیں یا جن کو اپنے اپنے اضلاع تک پہنچایا جارہا ہے ایسے مزدوروں کے لیے حکومت خصوصی تعاون کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ضلع انتظامیہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزدوروں کے لیے ماسک سینیٹائزر اور راشن کٹ تقسیم کی جائے، تاکہ لاک ڈون کے چلتے حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد اور راشن سے ان مزدوروں کو کچھ راحت نصیب ہو۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details