اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا آزاد کی یوم پیدائش پر عالمی یوم تعلیمی کانفرنس - علماء کرام

مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر شہر بنگلور کے جنوبی علاقے میں شہرت یافتہ سماجی کارکن مولانا آفاق قاسمی نے اپنے ہمراہ نوجوانوں کے ساتھ "عالمی یوم تعلیمی کانفرنس" کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

International Education Day Conference on Maulana Azad's Birthday
مولانا آزاد کی یوم پیدائش پر عالمی یوم تعلیمی کانفرنس

By

Published : Nov 10, 2020, 5:20 PM IST

بھارت کے پہلے وزیر تعلیم و مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش (11 نومبر) قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امسال ان کے یوم پیدائش کے موقع پر بنگلور کے سماجی کارکن مولانا آفاق قاسمی نے عالمی یوم تعلیمی کانفرنس کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

مولانا آزاد کی یوم پیدائش پر عالمی یوم تعلیمی کانفرنس

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مولانا آفاق قاسمی نے بتایا کہ مولانا ابو الکلام آزاد وہ شخصیت ہے جنہوں نے اپنی محنت و قربانیوں سے نہ صرف ملت اسلامیہ کو متحد کیا بلکہ تحریک خلافت کے نام پر غیر مسلم برادران کے ساتھ بھی بھائی چارگی کو مضبوطی سے فروغ دیا۔

مولانا آزاد کی یوم پیدائش پر عالمی یوم تعلیمی کانفرنس

مولانا آفاق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں ملک کی جو سیاسی و سماجی صورتحال ہے وہ بلا شبہ افسوسناک ہے، ان پیچیدہ حالات میں علماء کرام کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور اس میدان میں بھی اپنا لوہا منوائیں اور انقلابی تبدیلی کی کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details