بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع نہرو اسٹیڈیم میں بین الاقوامی یوم جمہوریت کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب کو خطاب کرتے ہوئے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر رحیم خان نے کہاکہ ماضی میں صرف بادشاہ کے بیٹے اور امیروں کے بچے تعلیم یافتہ ہوتے تھے۔وہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے تھے، آج امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کی وجہ سے غریب بچے بھی تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بن رہے ہیں۔ انجینئر بن رہے ہیں اور اعلیٰ عہدے حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کی آزادی آئینی حق کی وجہ سے ہے لیکن آج بھی بعض ممالک میں میڈیا کو آزادی سے لکھنے کا حق نہیں ہے۔ہمارا ملک آئین پر کھڑا ہے، اس لیے آج ہم سب پرامن زندگی گزار رہے ہیں اور ایک ودسرے کے ساتھ مل تہوار منا رہے ہیں۔