ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریہ نے عہدیداران کو ہدایت دی ہے کہ مانسون کی آمد سے قبل بھیما ندی سے جڑے سبھی زیر تعمیر پلوں کے کام کو معیار کے ساتھ جلد از جلد پورا کرلیا جائے اور کوئی بھی کام ادھورا نہ رہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بیریج کے کاموں کے تعلق سے طلب کی گئی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020 کے سیلاب سے زرعی کھیت اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ آنے والے مانسون میں پھر سے ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لیے قبل از وقت بھیما ندی سے جڑے سبھی زیر تعمیر پلوں کے کام کو معیار کے ساتھ جلد از جلد پورا کرلیا جائے۔
انہوں نے ہدایت دی ہے کہ عہدیداران اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ تعمیراتی کام مکمل ہوجانے کے بعد اس کا معائنہ کریں گے اور کاموں کے معیاری ہونے کی تصدیق بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کی وجہ سے کرناٹک ۔ مہاراشٹر سرحد پر سخت نگرانی