اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: ڈپٹی کمشنر نے ہاسٹلس کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی - hostels as soon as possible

کرناٹک کے ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے عہدے داروں کو ہدایت دی کہ یادگیر ضلع میں ہاسٹلس کی تعمیر کے لیے اراضی کی نشاندہی کریں۔

kr_bid _02 _statement _photo _Kaur 10022
ہاسٹلس کی تعمیر جلد سے جلد پورا کرنے کی ہدایت

By

Published : Jun 19, 2021, 12:47 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے عہدے داروں کو ہدایت دی کہ یادگیر ضلع میں ہاسٹلس کی تعمیر کے لیے اراضی کی نشاندہی کریں۔

محکمہ مال گزاری کے تحت ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ مال گزاری کے افسران کو چاہیے کہ وہ اندرون 20 یوم اراضی کی نشاندہی کے کاموں کو مکمل کرلیں۔ کیوں کہ طلبا و طالبات کے لیے ہاسٹل کے تعمیری کاموں کو جلد از جلد شروع کرنا ہے، اراضی کی نشاندہی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔


ہاسٹلس کی عمارت کی تعمیر کے لیے جس اراضی کی نشاندہی کی جائے وہاں اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ ہاسٹلس تک پہنچنے کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے لیے اراضی کی نشاندہی بھی ہونا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ کووڈ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہوئے ہیں، جن میں ہاسٹلس کے تعمیری کام بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر گوڑا بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details