مہلک کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کئی طرح کے سخت اقدامات کیے ہیں، جس کے سبب اس وبا کے پھیلاؤ پر روک لگائی جاسکتی ہے۔
اسی تناظر میں یادگیر کو گرین زون میں شامل کیا گیا اورچند معاملات میں نرمی دی گئی ہے، لیکن اس سے عوامی آمد و رفت میں اضافہ کی وجہ سے اس وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ اور بڑھ جاتا ہے۔
کرناٹک کے ضلع یادگیر میں دیگر ریاستوں سے آنے والے افراد پر کڑی نگرانی، سخت طبی جانچ اور خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔