بیدر: جنگلات، حیاتیات اور ماحولیات کے وزیر اور بیدر ضلع انچارج ایشور کھنڈرے نے ہدایت دی ہے کہ کلیان کرناٹک کے سرکاری دفاتر میں بہت سی آسامیاں خالی ہیں اور انہیں پُر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے وکاس سودھا میں میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر و رکن اسمبلی بیدر رحیم خان کے ساتھ شہری ترقی اور امرتا اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ بیدر، بسواکلیان، بھالکی، ہمنا آباد، چٹگپہ، ہلی کھیڑ (بی) اور اوراد ٹاؤن پنچایتوں میں 733 عہدے خالی ہیں۔ عوام کے لیے سرکاری خدمات حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اس طرح KPSC اسامیوں کو مرحلہ وار، بھرتی کے عمل اور آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر پُر کرتا ہے۔
Vacant Govt Posts in Bidar بیدر ضلع میں خالی سرکاری آسامیوں کو پر کرنے کی ہدایت
کرناٹک کے وزیر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ کلیان کرناٹک کے سرکاری دفاتر میں بہت سی آسامیاں خالی ہیں۔ انہیں فوری طور پر پر کرنے کے اقدامات کرنے کی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ Instructions for filling up vacant government posts in Bidar District
وزیر نے چیف منسٹر امرتا نگروتھانہ یوجنا کے تحت شہری بلدیاتی اداروں کے ذریعہ شروع کئے گئے مختلف کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ٹنڈر کے عمل میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ جلد ٹینڈر طلب کریں اور معیاری کام شروع کریں۔ 15ویں مالیاتی کمیشن کے 2020-21 سے 2022-23 تک بیدر ضلع کو موصول ہونے والی گرانٹ کے لیے جاری کردہ رقم اور استعمال کی گئی رقم کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ریاستی وزیر نے کہا کہ گرانٹ کا مناسب استعمال کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Abdul Manan Seth شہید سیف الدین کی تین بیٹیوں کو 50۔50 ہزار روپے کی امداد
ریاستی وزیر نے بیدر ضلع میں اندرا کینٹین پراجکٹ پر تیزی سے عمل آوری کا مشورہ دیا اور بیدر ضلع کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے عہدیداروں کو واضح ہدایت دی۔
شہری ترقی محکمہ کے سکریٹری اجے ناگا بھوشن اور میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر منجوشری میٹنگ میں موجود تھیں۔