اردو

urdu

ETV Bharat / state

CCTV at Examination Centres In Bidar امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کے احکامات - بیدر ضلع امتحانی مرکز میں سی سی ٹی وی

امتحان کے دوران نقل نویسی کو روکنے کے لیے بیدر ضلع کے مجسٹریٹ نے عہدیداروں سے امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کے احکامات صادر کیے ہیں۔

امتحانی مرکز میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کے احکامات
امتحانی مرکز میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کے احکامات

By

Published : Mar 4, 2023, 8:07 PM IST

بیدر:’’بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران امتحانی مرکز کے اندر سی سی ٹی وی نصب کئے جائیں۔‘‘ ضلع مجسٹریٹ گویندریڈی نے ڈپٹی کمشنر ہال میں 9مارچ 2023 سے منعقد ہونے والے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاری کے انعقاد کے لیے بلائے گئے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ احکامات صادر کیے۔ ضلع مجسٹریٹ گویندریڈی نے مزید کہا کہ ’’عہدیداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ بیدر ضلع میں امتحانی مراکز میں نقل سمیت کسی اور قسم کی چیٹنگ نہ ہو۔‘‘ انہوں نے کہا کہ روٹ آفیسرز جیسے گریڈ 2 کے تحصیلدار ایک رجسٹر بنائیں اور سوالیہ پرچوں کو جمع کرنے کے لیے مناسب گاڑیوں کا استعمال کریں اور امتحانی مراکز میں نقل کو روکنے کے لیے مزید عملہ تعینات کریں۔ جو عملہ انتظامیہ اور امتحانی ڈیوٹی پر مامور نہیں ہے انہیں امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روکا جائے، موبائل فون اور دیگر سامان کو امتحانی مرکز کے اندر نہ لے جایا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’امتحانی مراکز کے ارد گرد زیراکس کی دکانیں امتحان کے دوران کھلی رکھیں اور تمام کالجز لازمی طور پر بچوں کو ہال ٹکٹ جاری کریں، اگر کوئی مسئلہ پیش آیا تو متعلقہ کالج کے افسران اور عملہ ذمہ دار ہوگا۔‘‘ انہوں نے امتحانی مرکز میں آتے وقت موبائل فون ساتھ نہ لانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’’یونیورسٹی بورڈ کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔‘‘ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 9 سے 29 مارچ تک منعقد ہونے والے امتحانات ضلع میں خوش اسلوبی سے منعقد ہوں۔

مزید پڑھیں:CCTV in Srinagar City: سرینگر انتظامیہ کے حکم سے تاجر پریشان

ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم نے کہا کہ کالج کے تمام پرنسپل اور لیکچررس اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے نبھائیں تاکہ کوئی بھی پریشانی نہ ہو اور کسی طالب علم کو یہ شکایت نہ ہو کہ انہیں امتحان کے دن داخلہ کارڈ نہیں دیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں پری گریجویٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر چندرکت، گریڈ II کے تحصیلدار، بارویں جماعت کالج کے پرنسپل، چیف ایگزامنر، انسپکٹر اور دیگر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details