گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے کملاپور پولیس انسپکٹر سریمنتھ پر گانجہ مافیاؤں نے حملہ کیا ہے جنہیں ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ Karnataka Inspector Attacked by Ganja Mafia
گلبرگہ ایس پی ایشا پنت نے بتایا کہ کملاپور میں گزشتہ کئی دنوں سے گانجہ و دیگر منشیات کے کاروبار کی شکایت میں اضافہ دیکھا جارہا تھا جس سے متعلق کملاپور تھانہ پولیس انسپکٹر سریمنتھ نے دو افراد کو گرفتار کیا اور جانچ شروع کردی۔ انسپکٹر سریمنتھ واڑی توڑی اور مہاراشٹر بارڈر پر گانجہ ضبط کرنے اور اس کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے مہاراشٹر پولیس کا انتظار کررہے تھے۔ اسی دوران 40 افراد کا ایک گروپ مل کر انسپکٹر پر حملہ کردیا جس میں انسپکٹر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ Karnataka Inspector Attacked by Ganja Mafia