آل انڈیا ملی کونسل اور فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس Joint Press Conference میں اداروں کے ذمہ داران نے اعلان کیا کہ بتاریخ 10 دسمبر کو یو پی ایس سی سول سروسیس کے لئے ٹیلینٹ ہنٹ امتحان منعقد کیا جائے گا، جو ملک کے کئی ریاستوں کے ایکزام سینٹرز پر منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کے صدر مفتی سید باقر ارشد نے بتایا کہ ملت کے بچوں میں اعلیٰ و پیشہ وارانہ تعلیم کو فروغ دیا جائے تاکہ ملت کی بقا، شناخت و مستقبل محفوظ ہو۔ اس کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جن میں معشیت کے فروغ کے علاوہ اعلیٰ تعلیم اہم ہے۔
فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے کہا کہ ملت کے بچوں میں بے شمار خوبیاں ہیں، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو دریافت کرکے صحیح سمت میں آگے بڑھایا جائے جو کہ اس ٹیلنٹ ہنٹ امتحان کے ذریعے ممکن ہے۔