کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو سے انسانیت کو شرمسار کرنے دینے والا واقعہ منظر عام پر آیا ہے،وائرل ہوئے ایک وڈیو میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معمر شخص اسکوٹی کے پیچھے لٹکا ہوا ہے اور اسکوٹی ڈرائیور گاڑی کو تیرزی سے دوڑا رہا ہے ۔
اسکوٹی سوار اس شخص کو اپنی اسکوٹی کے ساتھ تقریباً 1 کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتا رہا، اس کے بعد ایک آٹو ڈرائیور نے اپنی گاڑی اس اسکوٹی کے سامنے کھڑی کردی،جس کے بعد اسکوٹی سوار نے بریک لگائی۔موقع پر جب لوگ اکٹھے ہوئے اور اسکوٹی ڈرائیور سے اس معاملہ کے تعلق سے باز پُر س کرنے لگے تو اسکوٹی سوار اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے معمر شخص کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا۔ بتاجارہا ہے کہ معمر شخص کی عمر 71 سال ہے۔