کرناٹک مسلم انڈسٹریلسٹس اسوس ایشن نے ریاستی حکومت سے بجٹ میں صنعتوں کو فروغ دینے کےلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے تاسیسی رکن سید محبوب حسین نے کہا کہ حکومت، صنعتوں سے ٹیکس وصول کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی لیکن صنعتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کےلیے کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علاقوں کی ترقی کے لیے عوامی نمائندے بھی دلچسپی نہیں لیتے۔
کرناٹک مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوس ایشن کا ریاستی حکومت سے مطالبہ - سید محبوب حسین
حکومت کرناٹک کی جانب سے 2021-22 کا بجٹ 8 مارچ کو پیش کیا جائے گا- اس سلسلے میں وزیراعلیٰ یدی یورپا نے 'میک ان انڈیا' کے عنوان کے ساتھ "لوائن انسٹالیشن" کا افتتاح بھی کیا اور وعدہ کیا ہے کہ اس سال کا بجٹ شاندار ہوگا۔ وزیراعلیٰ یی دیورپا نے مزید بتایا ہے کہ یہ بجٹ صنعتوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
سید محبوب حسین نے ریاستی حکومت سے صنعتی اداروں کے پراپرٹی ٹیکس اور بجلی شرحوں میں میں اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے صنعتوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسی ایشن نے حکومت سے تیل اور را مٹیریل کی قیمتوں کی قیمتوں پر بھی قابو پانے کے اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا تاکہ مالی صنعتوں کی مالی بدحالی کو دور کیا جاسکے۔
اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت عوام کی توقعات پر پوری اترتی ہے یا نہیں۔ وہیں، لاک ڈاون کی وجہ سے مشکلات سے دوچار صنعتوں کی نظریں ریاستی بجٹ پر ٹکی ہوئی ہیں۔