اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اسلامک سبیل جنتری کی اہمیت - جدید ایڈیشن میں کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ

مولانا حبیر الرحمن رشادی نے بتایا کہ 'انہوں نے جنتری کے جدید ایڈیشن میں کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے سلسلے میں نہ صرف ضروری ہدایات بلکہ اس سے منسلک دعائیں بھی شامل کیے ہیں۔'

ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اسلامک سبیل جنتری کی اہمیت
ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اسلامک سبیل جنتری کی اہمیت

By

Published : Jan 2, 2021, 5:05 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں صوت الحراء نامی ادارہ کی جانب سے گزشتہ 15 برسوں سے مسلسل سبیل جنتری یا سبیل ڈائریکٹری کو مرتب کیا جارہا ہے۔ سبیل جنتری اس قدر معلومات کا زخیرہ ہے کہ آج کے اس انٹرنیٹ کے دور میں بھی یہ ایک اہم ضرورت ہے۔

نوجوان عالم دین و ادارہ صوت الحراء کے مہتمم حبیب الرحمن نے اس سبیل جنتری کو مرتب کیا ہے جس میں نہ صرف کیلنڈر بلکہ شہر کے سماجی، ملی و دینی اداروں کے تفصیل کے علاوہ شہر کے علماء، دانشوران، سیاستدان و اہم شخصیات کے نمبرات بھی ہیں۔

ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اسلامک سبیل جنتری کی اہمیت

مولانا حبیر الرحمن رشادی نے بتایا کہ 'انہوں نے جنتری کے جدید ایڈیشن میں کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے سلسلے میں نہ صرف ضروری ہدایات بلکہ اس سے منسلک دعائیں بھی شامل کئے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اسلامک سبیل جنتری کی اہمیت

یہ بھی پڑھیں: سورو گانگولی کو دل کا دورہ پڑا، اسپتال میں داخل

معروف عالم دین مولانا مفتی بدیع الزمان قاسمی ندوی نے مولانا حبیب الرحمن کی کوششوں کو خوب سراہا اور امید جتائی کہ وہ آنے والے دنوں میں اس جنتری کا آن لائن ایڈیشن بھی جاری کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details